یومِ شہدائے پولیس: آئی جی خیبر پختونخوا کی شہید صفوت غیور کے مزار پر حاضری، عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت

یومِ شہدائے پولیس: آئی جی خیبر پختونخوا کی شہید صفوت غیور کے مزار پر حاضری، عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت

پشاور: انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہید ایڈیشنل آئی جی پی صفوت غیور کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمارے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دہشت گردی و جرائم کے خلاف بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔ آئی جی پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا، اس لیے شہری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں۔

ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، ریاست اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور شہداء کی امانت، ایک پرامن اور محفوظ پاکستان، ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا۔

More News