مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور این اے 77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور میں زیرِ علاج تھے۔ وہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 77 سے کامیاب ہوئے تھے اور 1 لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ حاصل کیے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔








