خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 478 کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 478 کی تصدیق

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، رواں سال اب تک 2 ہزار 697 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 478 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم ڈینگی سے تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 620 مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں 83 کی تصدیق ہوئی۔

پشاور میں رواں سال ڈینگی کے سب سے زیادہ 177 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کوہاٹ میں 151، بنوں میں 31، ہری پور میں 21 اور مردان میں 5 کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ ہفتے کوہاٹ میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پشاور اور بنوں میں 12، 12، سوات میں 10، شمالی وزیرستان میں 8 اور چارسدہ میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے مقامات کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شہریوں میں آگاہی کے لیے گزشتہ ہفتے صوبے بھر میں 65 ہزار سے زائد آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جبکہ ڈینگی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

More News