ننکانہ صاحب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 17 ڈکیت گینگز کے 64 ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران 17 ڈکیت گینگز کے 64 ملزمان گرفتار کرکے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے 289 اشتہاری مجرمان، 129 عدالتی مفرور اور 65 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 73 کلو سے زائد منشیات اور 860 لیٹر شراب جبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں 102 پسٹل، 2 کلاشنکوف اور 16 رائفلیں و بندوقیں برآمد کی گئیں۔
ڈی پی او ارسلان زاہد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے







