سندھ اسمبلی کی قرارداد کوئی نئی بات نہیں، ایسی قراردادیں پہلے بھی منظور ہوچکی ہیں، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نئے صوبوں سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کوئی نئی بات نہیں، اس نوعیت کی قراردادیں ماضی میں بھی منظور ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر بحث فی الحال قبل از وقت ہے اور مناسب وقت آنے پر پارٹی اپنا باضابطہ مؤقف سامنے لائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے سندھ اسمبلی میں اس معاملے پر پیدا کی گئی شدت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کو بھی بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سیاسی فائدہ اٹھانے اور عوامی جذبات سے جڑنے کے لیے سندھ کی تقسیم جیسے حساس معاملے کو استعمال کر رہی ہے۔







