واشنگٹن میں یومِ دفاع و شہدا کی پروقار تقریب، شہدا کو خراجِ عقیدت
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارت کاروں، مختلف ممالک کے سول و ملٹری اتاشیوں، اعلیٰ امریکی حکام اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 1965 میں دشمن کے مذموم عزائم کے خلاف پاکستانی قوم نے شجاعت، قومی اتحاد اور یکجہتی کی مثال قائم کی۔
پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔








