زیارت کاکاصاحب میں چکن گونیا کی وباء، 200 سے زائد مشتبہ مریض سامنے آگئے

زیارت کاکاصاحب میں چکن گونیا کی وباء، 200 سے زائد مشتبہ مریض سامنے آگئے

پشاور: نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکاصاحب میں چکن گونیا کی وباء پھوٹ پڑی، گزشتہ چند روز کے دوران 200 سے زائد مشتبہ مریض سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقے میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اسپتال میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے، جبکہ مشتبہ مریضوں کے نمونے مزید تصدیق کے لیے لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اکرم شاہ کے مطابق اب تک چکن گونیا کے 6 کنفرم کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار چکن گونیا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ڈی ایچ او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ آج سے متاثرہ علاقے میں باقاعدہ حفاظتی اسپرے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ مساجد میں جاکر شہریوں میں بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی جا رہی ہے

More News