خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 98 کیسز رپورٹ
خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے ڈینگی کے 98 نئے کیسز سامنے آگئے، جو گزشتہ 34 ہفتوں کے دوران ایک ہفتے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا ہائی ٹرانسمیشن سیزن اکتوبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں
رواں ہفتے کوہاٹ میں 41، پشاور میں 33 اور بنوں میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دیگر اضلاع میں کیسز کی تعداد ایک ہندسے میں رہی
صوبے میں اب تک 3,487 مشتبہ کیسز کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے 581 کی تصدیق ہوئی، پشاور 220 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سرفہرست، کوہاٹ 209 اور بنوں 52 کیسز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کیلئے لاروا سرویلنس، آگاہی مہم اور دیگر حفاظتی اقدامات جاری ہیں، رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی






