ٹورازم پولیس کے 180 سے زائد اہلکار مستقل کرنے کی تجویز

ٹورازم پولیس کے 180 سے زائد اہلکار مستقل کرنے کی تجویز

پشاور: محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹورازم پولیس کے 180 سے زائد اہلکاروں کو مستقل کرنے کی تجویز ہے۔

موجودہ ایکٹ کے تحت ٹورازم پولیس اہلکاروں کا کنٹریکٹ 3 سال کا ہے، جس میں تربیت بھی شامل ہے۔ محکمہ کے مطابق ہر 3 سال بعد نئی بھرتی اور تربیت خزانے پر اضافی بوجھ ہے۔

خیبر پختونخوا میں اس وقت 164 ٹورازم پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

More News