پشاور: ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے لیے احتجاج، اسمبلی چوک تک مارچ

پشاور: ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے لیے احتجاج، اسمبلی چوک تک مارچ

پشاور: خیبرپختونخوا کے ٹرینی میڈیکل افسرز اور ہاؤس افسرز کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کے مطالبے کے لیے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اسمبلی چوک تک پیدل مارچ کیا، جہاں پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرینی میڈیکل افسرز اور ہاؤس افسرز کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے اور ان کے دیگر مطالبات بھی فوری طور پر منظور کیے جائیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطابق احتجاج کے پہلے مرحلے میں ہسپتالوں کے اندر مظاہرے کیے گئے، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے ہسپتالوں سے باہر نکل کر سڑکوں کا رخ کیا ہے۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبات پر فوری مذاکرات اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

More News