پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران 1,327 ڈینگی کیسز رپورٹ

پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران 1,327 ڈینگی کیسز رپورٹ

پشاور: پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1,327 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوہاٹ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا جہاں 789 کیسز سامنے آئے، جبکہ پشاور میں 251، بنوں 79، چارسدہ 14، صوابی 13، لکی مروت 13 اور خیبر میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مہمند میں 8، ہنگو اور چترال میں 5، مردان میں 5 جبکہ دیر میں 2 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

More News