پختونخوا پولیس ایکٹ 2026: کابینہ کی مسودے کو جزوی منظوری

پختونخوا پولیس ایکٹ 2026: کابینہ کی مسودے کو جزوی منظوری

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی بعض ترامیم اور تجاویز کے ساتھ جزوی منظوری دے دی۔ وزیر اطلاعات شفیع جان نے منظوری کی تصدیق کی ہے۔

مجوزہ قانون میں آئی جی پولیس کی تقرری اور تبادلے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پولیس کی آپریشنل، انتظامی اور مالی پالیسیوں سے متعلق اختیارات صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز شامل ہے

مسودے کے مطابق پولیس کی پوسٹنگز اور تبادلوں کے اختیارات بھی صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کی تجویز ہے، جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی و تبادلوں میں وزیراعلیٰ کو کردار دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی پولیس حکام نے مجوزہ ایکٹ کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

More News