ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر احتجاج، توڑ پھوڑ کے 48 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
(ویب ڈیسک)
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال پر ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 48 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے لیے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے اسے دو دن کے لیے بڑھا دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت میں پیش کیے جانے والے ملزمان کی مجموعی تعداد 48 تھی اور پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مزید شواہد حاصل کیے جائیں گے تاکہ جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔









