مصنوعی پیٹرول قلت پھیلانے والے پمپس بند اور لائسنس منسوخ کیے جائیں

مصنوعی پیٹرول قلت پھیلانے والے پمپس بند اور لائسنس منسوخ کیے جائیں

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم شعبے میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپس یا کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایسے پمپس کو فوراً بند کرکے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی دباؤ کے پیش نظر عوام کے لیے سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت دی، تاکہ عام شہریوں پر بوجھ کم سے کم ہو اور ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔

شہباز شریف نے پیٹرولیم کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں قابل عمل تجاویز پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھانی نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے صوبوں کے دوروں کا بھی کہا تاکہ مقامی سطح پر صورتحال کی نگرانی اور فوری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیٹرولیم شعبے میں شفافیت اور عوامی بھروسے کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر قسم کی مصنوعی قلت یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »