اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: ملک احمد خان
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی کو بدامنی یا انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق بعض عناصر وفاقی دارالحکومت کا محاصرہ کرکے سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم ریاست کی سلامتی، استحکام اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں آئینی دائرے میں ہونی چاہئیں اور قانون شکنی کی صورت میں ریاستی اداروں کو قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔
ان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔








