جاپان، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وفود کا جولیاں کے تاریخی ورثے کا دورہ

جاپان، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وفود کا جولیاں کے تاریخی ورثے کا دورہ

ہری پور، خانپور: جاپان، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وفود نے عالمی ثقافتی ورثہ جولیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جولیاں اسٹوپہ اور بدھ مت تہذیب سے متعلق قدیم آثار کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

خیبرپختونخوا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سائٹ انچارج راجہ عدنان اور فیلڈ آفیسر عامر سجاد نے غیر ملکی وفود کو جولیاں اسٹوپہ کی تاریخی اہمیت، گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے آثار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفود نے جولیاں کے تاریخی و ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے تحفظ، اسٹوپہ کی بحالی، تزئین و آرائش اور تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

غیر ملکی وفود نے ڈی جی آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تاریخی ورثے کے تحفظ کیلئے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولیاں جیسے تاریخی مقامات پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی عالمی سطح پر عکاسی کرتے ہیں۔

وفود نے تاریخی مقامات کے تحفظ کو آنے والی نسلوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے آثار نہ صرف خطے کی قدیم تاریخ کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

More News

Breaking

ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ٹانک میں پولیس اہلکار کی شہادت، ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس، زخمی کمسن بیٹے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت پشاور: مشیر

Read More »