سوات: مٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات: مٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات کے علاقے مٹہ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق شکرڈھیرئی میں فائرنگ کے نتیجے میں نواب علی نامی شخص جاں بحق ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ہمسائے کی فائرنگ سے پیش آیا۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش مٹہ ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں عالم خان اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

More News