خیبرپختونخوا کی 8 جامعات میں نئے وائس چانسلرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا کی 8 جامعات میں نئے وائس چانسلرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی تعیناتیوں کے بعد مختلف جامعات میں نئے وائس چانسلرز ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر ڈاکٹر جلیل کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زرعی یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی ذمہ داری ڈاکٹر عمران خان کو سونپی گئی ہے۔

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ انور مقرر ہوئی ہیں، جبکہ یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کے عہدے پر ڈاکٹر حسن الامین کو تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق نئی تعیناتیوں کا مقصد جامعات میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ دیگر جامعات کے نئے وائس چانسلرز کی تفصیلات بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔

More News