وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت سینیئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »