سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتا قرار

سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتا قرار

اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتا ہے۔ وزارت کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ دفاع سے متعلق آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں، اس لیے ان تفصیلات کو میڈیا کی قیاس آرائیوں کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق ایسے حساس معاملات پر غیر مصدقہ معلومات اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ضروری ہے۔ وزارت اطلاعات نے زور دیا کہ مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق معلومات کی فراہمی میں سرکاری اور متعلقہ حکام کے مصدقہ بیانات کو ہی بنیاد بنایا جائے۔

وزارت اطلاعات نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر دفتر خارجہ اور متعلقہ حکام کے سرکاری بیانات پر انحصار کرے اور غیر مصدقہ اعداد و شمار یا معلومات کی تشہیر سے گریز کرے۔

وزارت نے واضح کیا کہ مشترکہ دفاعی انتظامات کی عملی اور آپریشنل تفصیلات حساس نوعیت کی ہیں اور ان سے متعلق حتمی معلومات صرف متعلقہ حکام ہی فراہم کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے تناظر میں وزارت اطلاعات کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق مختلف دعوے اور تجزیے زیرِ بحث ہیں۔

More News