بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، کون سے صارفین متاثر ہوں گے؟

بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، کون سے صارفین متاثر ہوں گے؟

پاکستان میں بجلی اور گیس کے بلوں پر دی جانے والی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرکے مالی امداد صرف مستحق اور کم آمدنی والے صارفین تک محدود کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بجلی کے لیے نیا سبسڈی نظام جنوری 2027 تک نافذ کرنے کا ہدف ہے، جبکہ گیس صارفین کو یکم جولائی 2027 سے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سے منسلک کرنے کی تیاری ہے۔

مستحق صارفین کی رجسٹریشن

پاور ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی سماجی و اقتصادی رجسٹری تیار کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ صارفین کی رجسٹریشن نومبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ مالی امداد کے اہل خاندانوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

کون سے صارفین متاثر ہوں گے؟

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت کم آمدنی والے اور رجسٹری میں اہل قرار پانے والے خاندان سبسڈی کے مستحق ہوں گے، جبکہ موجودہ نظام کے تحت رعایت حاصل کرنے والے دیگر صارفین کی سبسڈی متاثر ہوسکتی ہے۔ تاہم، مختلف آمدنی والے صارفین کے لیے نئے ٹیرف اور اہلیت کی حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

حکومت کا مقصد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے دباؤ کو کم کرنا اور سبسڈی کو زیادہ ہدفی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بنیادی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی دائر کردی ہیں۔

More News