جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر پولیس کا اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر پولیس کا حاضر سروس اہلکار کامران شہید ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ شاہ کس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے نتیجے میں کامران جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔ تاہم فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔








