وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد فتنۃ الخوارج ہلاک

وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد فتنۃ الخوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد فتنۃ الخوارج کو ہلاک کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وسطی کرم میں کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ درختوں میں چھپنے کی کوشش کرنے والے افراد کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ تاہم، ہلاک ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اور برآمد کیے گئے اسلحے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

More News