ایران کے میزائل اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، کمیونیکیشن سسٹم تباہ

ایران کے میزائل بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، تنصیبات کو نقصان

ویب ڈیسک

ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ایئرپورٹ کے علاقے تک پہنچ گئے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی بعض تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے جن میں سے کئی اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے تل ابیب کے قریب واقع بن گورین ایئرپورٹ کے اطراف میں گرے۔ حملے کے باعث ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو نقصان پہنچنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

ادھر لبنان سے بھی اسرائیل پر ایک میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اس حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »