امریکہ کا افغانستان کیلئے سفری انتباہ، طالبان رجیم عالمی تنہائی میں
ویب ڈیسک
واشنگٹن: امریکی حکومت نے افغانستان کے لیے سب سے بلند سطح کا سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دیا ہے، جبکہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار نے بھی وزیر خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری لیول 4 جاری کیا ہے، جس کے مطابق افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
مورا نامدار نے کہا کہ طالبان کی بلندوبانگ دعووں کے باوجود افغانستان محفوظ نہیں ہے اور وہاں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک سے نکل جانا چاہیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی بین الاقوامی سطح پر ہزیمت واضح ہے اور پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے کہ طالبان دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیراحمد فائق نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ عالمی ٹریول ایڈوائزریز کے باوجود افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں طالبان رجیم کے ساتھ بھارتی گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہیں، جس سے خطے اور عالمی امن








