عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

درخواست کی سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ وہ رپورٹ فراہم کرے کہ کتنے ایسے کیسز زیر التوا ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی جبکہ درخواست گزار ڈاکٹر عظمی کے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ رجسٹرار آفس نے کچھ اعتراضات لگائے ہیں، جنہیں دور کرنے کے بعد آئندہ ہفتے دوبارہ سماعت کی جا سکتی ہے۔

جسٹس منہاس نے نوٹ کیا کہ مختلف درخواستیں ایک ہی نوعیت کی دائر کی گئی ہیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ پٹیشنر کی جانب سے ایسی کوئی دوسری درخواست دائر نہیں ہوئی۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار آفس سے متعلقہ رپورٹ طلب کر لی۔

More News