دیر کالونی اسکول حادثہ: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق حادثے میں متاثرہ بچوں اور دیگر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسپتال انتظامیہ اور طبی عملہ ٹراما ہال میں موجود ہے اور زخمیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں، جبکہ متاثرین کو اسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا۔
اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں غم و تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ اسکول کی چھت گرنے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔








