پشاور اسکول حادثہ: جاں بحق بچوں کی عمریں 13 سال تک تھیں، ترجمان ایل آر ایچ

پشاور اسکول حادثہ: جاں بحق بچوں کی عمریں 13 سال تک تھیں، ترجمان ایل آر ایچ

پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک تھیں۔ یہ بات لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے بتائی ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق حادثے کے متاثرین کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ انتظامیہ اور طبی عملہ ٹراما ہال میں موجود رہا۔

ترجمان کے مطابق زخمی بچوں میں بعض کی حالت تشویشناک تھی، جس کے باعث انہیں فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دیر کالونی میں پیش آنے والے اس حادثے نے علاقے میں غم و افسوس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور چھت گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

More News

Breaking

ضلع کرم کی ترقی کے لئے ضلعی مانیٹرنگ ٹیم بنانے کافیصلہ کمانڈر 73 بریگیڈ ہشام بن اصغر کی زیرصدارت اجلاس، تمام منصوبوں کو ماسٹر پلان

Read More »