کالام روڈ 2022 کے سیلاب کے بعد بھی تباہ حال، بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا
2022 کے سیلاب سے تباہ ہونے والی کالام روڈ آج بھی خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث بھرا ہوا ایک ٹرک الٹ گیا۔ سڑک کی خراب صورتحال نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
علاقے میں سڑک کی بحالی میں تاخیر پر صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آخر کب تک شہری خستہ حال سڑکوں کے باعث مشکلات اور حادثات کا سامنا کرتے رہیں گے؟








