پشاور: اسکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر ڈی سی پشاور نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ پورا دن گزارا اور شہید بچوں کے والدین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور محکمہ مال کے حکام بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دوسرے اضلاع میں تدفین کے لیے جانے والے شہداء کے لواحقین کو واپسی پر امدادی چیک فراہم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں زخمی بچوں کی فہرستوں کی تصدیق کر رہی ہیں، تاکہ تمام زخمی بچوں کو بھی ایک دن کے اندر امداد فراہم کی جاسکے۔








