افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

اسلام آباد: افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری کیمپ کا انکشاف

اسلام آباد:ویب ڈیسک

افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہو گیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کے بعد واضح کیا ہے کہ جس امید اسپتال کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، وہ اصل میں کیمپ فینکس سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق اصل ہدف ایک عسکری مقام تھا جہاں دہشت گردوں کا اسلحہ اور بارود موجود تھا، جسے گزشتہ رات درست نشانہ بنایا گیا۔ افغان سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل سے پروپیگنڈے پر مبنی پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر بھی کئی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈے عام شہریوں میں خوف و بھرم پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن حقیقی صورتحال کے انکشاف کے بعد عوام میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »