سہ ملکی سیریز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
نسیم شاہ انجری کا شکار ، ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں، شاداب خان اور رضااللہ سکوالڈ حصہ
لاہور: سہ ملکی سیریز انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
نسیم شاہ انجری کا شکار ، ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں، شاداب خان اور رضااللہ سکوالڈ حصہ ہوں گے
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ کی جگہ رضا اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ نئی پچ کے باعث ایک اسپنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہوئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں فٹ ہوں گے، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔ پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ٹرائی سیریز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔








