نوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی

نوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین طالبات زخمی ہوگئیں۔ زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نوشکی تھانہ سٹی پولیس کے مطابق مسلح افراد کالج میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوئیں۔

کالج کے ایڈمن آفیسر کے مطابق تین مسلح افراد مرکزی گیٹ سے داخل ہوکر پرنسپل کے دفتر میں پہنچے، جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ بھی کی اور فائرنگ کی۔

واقعے کے بعد زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

More News