شمالی وزیرستان: رزمک میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی

شمالی وزیرستان: رزمک میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں 27 اکتوبر، یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری اہلکاروں، اساتذہ، طلبہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایات پر منعقدہ ریلی میں تحصیل انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

More News