پاک فوج کے جوان دن رات ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان دن رات ملک کے دفاع، امن و امان اور سلامتی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اداروں کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔








