پاکستان نے عالمی سیاست میں نئی جگہ بنا لی، بھارت میں ہلچل

پاکستان عالمی سیاست میں ابھرا، بھارت میں تشویش کی لہر

ویب ڈیسک:

پاکستان کی متوازن اور مؤثر خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر ملک کی اہمیت بڑھا دی، جس کے باعث وہ امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم سفارتی پل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

حالیہ برسوں میں پاکستان نے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس میں توازن، مفاہمت اور علاقائی استحکام کو مرکزی حیثیت دی گئی۔ ایک جانب امریکہ کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گئے تو دوسری جانب ایران کے ساتھ روابط کو فروغ دیا گیا، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی و اقتصادی تعاون میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی پالیسی اب جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب منتقل ہو چکی ہے، جہاں کسی ایک بلاک کا حصہ بننے کے بجائے سب کے ساتھ متوازن تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں پاکستان کی اس سفارتی پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے، جبکہ بعض بھارتی ماہرین نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاموش مگر مؤثر سفارت کاری مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں امن اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

More News