اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور مذہبی آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس حوالے سے پُرعزم ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتی برادریاں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

More News