غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، امن ہر صورت قائم کرنا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی غفلت یا غلطی کی گنجائش نہیں، امن ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پائیدار امن کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مربوط کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔








