اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

More News