ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا، ایران جنگ پر بھی سوالات

ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا، ایران جنگ پر بھی سوالات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج قبول کریں گے۔ امریکا میں سامنے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہے، جبکہ ریپبلکن امیدوار پیچھے ہیں۔

انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود بیلٹ پر موجود نہیں تھے، اگر ان کا نام ہوتا تو ریپبلکنز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور ممکن ہے دونوں جماعتیں بعض معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرلیں۔ انہوں نے امیگریشن کے معاملے پر ڈیموکریٹس کے ساتھ تعاون کا امکان بھی ظاہر کیا، تاہم خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے غیر مناسب تجاویز پیش کیں تو وہ انہیں ویٹو کردیں گے۔

ٹرمپ نے کابینہ میں تبدیلی کا امکان بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہیں ایسا کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 435 رکنی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 190 اور ریپبلکنز کے 110 امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 17 نشستوں پر برتری کے بعد مجموعی طور پر 51 نشستیں حاصل ہیں، جبکہ ریپبلکنز کے ارکان کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔ سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

More News