جنوبی وزیرستان لوئر میں بجلی چوری کے خلاف پولیس اور واپڈا کا مشترکہ کریک ڈاؤن

جنوبی وزیرستان لوئر میں بجلی چوری کے خلاف پولیس اور واپڈا کا مشترکہ کریک ڈاؤن

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے پولیس اور واپڈا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیر قانونی بجلی کنکشنز کا جائزہ لیا اور عوام کو قانونی کارروائی سے خبردار کر دیا۔ کارروائی کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر شاہ حسن (PSP) کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر مسرت زمان کی ہدایات پر ڈی ایس پی برمل سرکل نادر خان وزیر کی قیادت میں پولیس اور واپڈا اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے وچہ دانا سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹیم میں انچارج شولام پولیس کمپلیکس عثمان خان محسود بھی شامل تھے۔

دورے کے دوران مختلف مقامات پر بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور کنڈوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ مقامی شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی غیر قانونی کنڈیاں لگانا قابلِ سزا جرم ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ آئندہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اس موقع پر انچارج شولام عثمان خان محسود کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، جن کے بارے میں مقامی سطح پر کہا جاتا ہے کہ وہ مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور امن و امان سمیت عوامی فلاح کے امور میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خاتمے، قانون کی عملداری اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے واپڈا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

More News