نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے، عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور استعمال کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ جدید ٹرانسپورٹ نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت میں کمی لانے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ حکومت کی نیشنل نیو انرجی وہیکلز پالیسی 2025-30 میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، مقامی صنعت کی ترقی اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع کو اہم اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی تیاری اور عام شہریوں کے لیے ان کی دستیابی بہتر بنانے کے اقدامات بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔







