کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے ٹریلر نیچے جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی

کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے ٹریلر نیچے جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد ایک ٹریلر پل سے نیچے جاگرا، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد زخمی ڈرائیور کو امدادی کارروائی کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ گل رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریلر بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

More News