وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان کی امن و امان صورتحال پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان کی امن و امان صورتحال پر غور

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کوئٹہ میں شروع ہوگیا، جس میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی اقدامات اور سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، سکیورٹی اقدامات اور امن و امان کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

More News