مٹی کا تیل بھی مہنگا، نئی قیمت کا اطلاق
اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔








