پشاور میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر، فی کلو 400 روپے تک پہنچ گیا
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں مختلف بازاروں میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں، سپلائی میں کمی اور طلب بڑھنے کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی سبزی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
خریداروں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ٹماٹر سمیت دیگر اشیائے خور و نوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔








