سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کردی

سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کردی

کولمبو: سری لنکن حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کردی، جس کے بعد پاکستان سے سری لنکا جانے والے سیاحوں کے لیے سفر مزید آسان ہوگیا ہے۔

کراچی میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شہری اب سری لنکا کے ویزے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا فیس ختم ہونے کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

قونصل جنرل نے پاکستان اور سری لنکا کے دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس دینا ایک مثبت اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر 2005ء میں دستخط ہوئے تھے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات کو بھی اہم قرار دیا۔

More News