ایک ہفتے میں پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا

ایک ہفتے میں پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیادوں پر تعین کے بعد ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 سے 25 جولائی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اس دوران پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 323 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں، زرعی شعبے، صنعتی پیداوار اور اشیائے خورونوش کی ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

More News