کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

اسکاٹ لینڈ: کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں واضح برتری حاصل کی، جس پر ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک دیا اور پاکستانی باکسر کو ناک آؤٹ کے ذریعے فاتح قرار دے دیا۔

کوارٹر فائنل میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔ ان کی کامیابی کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

More News