ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا، عدالت نے دونوں کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔
جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں قبل از وقت دائر ہونے سے متعلق پراسیکوشن کا اعتراض مسترد کردیا۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت کے حوالے سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔








